حیدرآباد۔27نومبر(اعتماد نیوز) ریاستی وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے آج
کہا کہ ورنگل میں سورت کے برابر برابر ٹکسٹائل پارک بنایا جائیگا۔ آج
انہوں نے نئی صنعتی پالیسی کے بل پر اسمبلی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک
بھر کے
مختلف صنعتوں میں تلنگانہ کے ماہرین موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
ورنگل میں 5-6لاکھ پاور لومس تیار کئے جائینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ
حیدرآباد ۔منچریال ‘ حیدرآباد نلگنڈہ ‘ حیدرآباد کھمم کے درمیان انڈسٹریل
کارڈار بنائے جائینگے۔